• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھا ایشز ٹیسٹ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 185 رنز سے ہرا دیا

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 185 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی ہے، آسٹریلیوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کو مین آف میچ قرار دیا گیا ہے۔

چوتھا ایشز ٹیسٹ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 185 رنز سے ہرا دیا


مانچسٹر میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 186رنز 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر ڈیکلیئر کر دی اور انگلینڈ کو مجموعی طور پر 383 رنز کا ہدف دیا، جسے حاصل کرنے میں انگلش ٹیم ناکام رہی اور پوری میزبان ٹیم 91 اعشاریہ 3 اوورز میں 197رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جوئے ڈینلی 53، جوز بٹلر 34، جیسن رائے 31 اور وکٹ کیپر جونی بریسٹو 25 کے علاوہ دیگر بیٹسمین خاطر خواہ اسکور کرنے میں ناکام رہے اور کینگرو بولرز کا زیادہ دیر مقابلہ نہ کر سکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کومنز سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں، ان کے علاوہ جوش ہیلزل ووڈ اور ناتھان لیون نے دو دو جبکہ میچلز اسٹارک اور مارنس لیبوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 497 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر ڈیکلیئر کی، جبکہ انگلینڈ نے 301 رنز آل آؤٹ بنائے تھے، سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ اوول میں آئندہ ہفتے کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین