• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامات مکمل، کنٹرول روم قائم، مجالس ، جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے:کمشنر

ملتان ( سٹا ف رپو رٹر ) سرکٹ ہائوس ملتان میں امن کمیٹی کا اجلاس کمشنر افتخار علی سہو کی صدارت میں ہوا، انہوں نے بتایا کہ ملتان ڈویژن میں محرم الحرام کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور مجالس ، جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے کنٹرول رول بھی قائم کردیئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی تمام روٹس پر روشنی اور تعمیر و مرمت کا کام مکمل ہے، سی پی او زبیر دریشک نے کہا کہ سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو گی شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، سید علی رضا گردیزی نے کہا کہ اہلبیت ؓ اور صحابہ ؓ کرام کا احترام اور عظمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،علامہ فاروق خان سعیدی نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیاجائے گا اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنزکاشف اسلم، مفتی غلام مصطفیٰ رضوی، قاری ناصر میاں ی ، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا حفیظ اللہ مہروی، زاہد بلال قریشی، محمد ایوب مغل، علامہ عنایت اللہ رحمانی، علامہ خالد محمود ندیم، مخدوم حسن رضا مشہدی، شفقت حسنین بھٹہ، اصغر عباس نقوی، قمر حسنین نقوی، خاور حسنین بھٹہ، رائو قاسم، ظفر اقبال صدیقی، سلیم بلال عطاری، مفتی عثمان پسروری، قاری سیف اللہ ، ذوالفقارعلی رضوی، مخدوم غوث گیلانی، اختر عباس اعوان، مولانا انوارالحق مجاہد بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین