آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 22؍محرم الحرام 1441ھ 22؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات اور نک جونس کی تصویر پر دلچسپ تبصرے

خوبرو پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور امریکی گلوکار نک جونس کی تصویر مقبول ہوگئی۔

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کا میچ دیکھنے پہنچے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے نک جونس کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل کے میچ میں نک جونس سے ملاقات ہوئی ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ سیمی فائنل میں نک جونس اور میں رافیل نڈال کو سپورٹ کر رہےتھے۔

اداکارہ کی تصویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک عرصے بعد نک جونس کو خوش دیکھا ہے۔

نک جونس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ پریانکا آپ اقوام متحدہ کے سفارتی اعزاز اور شوہر سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے نک جونس بھی اپنی اہلیہ سے تنگ ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’نک جونس ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ انہوں نے غلط ملک میں شادی کر لی۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’آج کوئی بہت ڈر کر گھر گیا ہوگا۔‘

امریکا کے شہر نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ڈیگو سچوارٹزمین کو شکست دی۔

رافیل نڈال نے فائنل میں روس کے ڈینیل مدویدو کو ہرا کر یو ایس اوپن ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید