• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے


پاکستان پیپلز پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے اسلام آباد دیے جانے والے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں احتجاج کےلیے خود پہل کی اور اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج مولانا فضل الرحمٰن کا اپنا فیصلہ ہے، دھرنا طاہرالقادری کا ہو، عمران خان کا ہو یا تحریک لبیک کا، پیپلز پارٹی کبھی شریک نہیں ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے فیصلے، سیاست اور ایشوز کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے ہیں، مولانا اسلام آباد کے اور وہ پورے ملک کے دورے پر ہوں گے اور دونوں کا بیانیہ ایک ہی ہوگا کہ کٹھ پتلی وزیرِ اعظم کو برداشت نہیں کر سکتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی میں صفائی کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، جی ڈی اے اور ایم کیوایم سندھ کو توڑنے اور کراچی کو الگ کرنے کی سوچ رکھتے ہیں، جس کی اجازت نہیں دیں گے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ سندھ کو آئینی حقوق اور وسائل دیں تاکہ عوام کے مسائل حل کر سکیں۔

تازہ ترین