آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایران نے روحانی، ٹرمپ ملاقات کا امکان مسترد کردیا

ایران نے روحانی، ٹرمپ ملاقات کا امکان مسترد کردیا


ایران نے صدر حسن روحانی اور امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کے ٹرمپ اور روحانی کی رواں ماہ ملاقات کے اشارے پر ردِعمل کا اظہار کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی مندوب نے اس حوالے سے کہا کہ جب تک ایران کے خلاف امریکی معاشی دہشت گردی جاری ہے، مذاکرات کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پہلے معاشی دہشت گردی ختم کرے اور تمام پابندیاں اٹھائے۔

ایرانی مندوب نے امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کی برطرفی کو امریکا کا داخلی معاملہ قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید