• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ٹرک سے کچل کر موٹر سائیکل سوار میاں، بیوی، بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے قیوم آباد کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے حادثے میں موٹر سائیکل پر  سوار ماں، باپ اور ان کا بچہ جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ ادریس، اپنی اہلیہ اور 3 سالہ بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ قیوم آباد کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہو کر ٹرک کے نیچے آ گئی۔

حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق متوفی کورنگی نمبر 4 کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور محمد عاطف ولد منظر خان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین