آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہادت حسینؓ ایک مکمل فلسفہ حیات ہے:اختر ملک

ملتا ن ( سٹا ف رپو ر ٹر )یوم عاشور کے موقع پرارکان اسمبلی، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ممبران ضلعی امن کمیٹی کے درمیان مربوط اور مثالی رابطہ کار دیکھنے میں آیا جس نے امن وامان کے قیام میں بھر پور کردار ادا کیا، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، چیف وہپ عامر ڈوگر، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، سی پی اومحمد زبیر دریشک، ممبران اسمبلی وسیم خان اور طارق عبداللہ اور سلیم اختر لابر نے مختلف روٹس کا دور کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور جلوسوں کے منتظمین سے ملے،ڈاکٹر اختر ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہادت حسینؓ ایک مکمل فلسفہ حیات ہے،عامر ڈوگر نے کہا کہ واقعہ کربلا سے ہمیں ہر آمر کے سامنے ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے، ڈپٹی کمشنر نے ،جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے شہر میں 225سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم سے تمام کیمرے منسلک کئے گئے،4500سے زائد افسران اور پولیس اہلکار محرم کے موقع پر سکیورٹی کیلئےتعینات کئے گئے، پاک فوج اور رینجرز کی مدد بھی پولیس کو حاصل رہی۔

ملتان سے مزید