• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میں حادثے کےزخمی نوجوان کی گردن سےلوہےکا راڈ نکال لیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی گردن سےلوہےکا راڈ نکال لیا، معلوم ہواہے کہ 10 محرم کو میاں چنوں کا رہائشی مجاہد موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ریڑھی والے سے حادثےسے اسکی گردن میں ریڑھی کا ہینڈل گھس گیا تھا جسے نشتر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے 4 گھنٹوں سرجری کرکے گردن سےلوہے کاراڈ نکال کرمتاثر ہ نوجوان کو وارڈ نمبر4میں منتقل کر دیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
تازہ ترین