• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرامیڈیکس گروپس شاہین یونٹی اور پرائم گروپ نشتر کا مشترکہ اجلاس، ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف الائنس کا اعلان

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر)نشترہسپتال میں نشتر ہسپتال کے پیرامیڈیکس گروپس شاہین یونٹی اور پرائم گروپ کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس میں رانا عامر علی،مہر محمد اشرف ساقی،سعید احمد،شیخ محمد رفیق،اقبال طائر،شیخ وسیم سلیم،یعقوب مھتاب،رائو محمد اکبر،محمد شفیع وینس،ماسٹر برکت،اللہ دتہ سندیلہ نے شرکت کی دونوں گروپس نے حکومت کی جانب سے مبینہ ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف نشتر پیرامیڈیکس الائنس کا اعلان کیا اس موقع پر نشتر پیرامیڈیکس الائینس کی جانب سے حکومت وقت کو واضح پیغام دیا گیا کہ اگر حکومت ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ سے باز نا آئی تو اسے سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
تازہ ترین