• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن : کچرے کے بدلے چاول دینے کی انوکھی آفر

فلپائن : کچرے کے بدلے چاول دینے کی انوکھی آفر


فلپائن میں گائوں کی انتظامیہ نے غریبوں کی مدد کے لیے بے مثال قدم اٹھالیا۔

2 کلو پلاسٹک کا کچرا لانے کے بدلے ایک کلو چاول دینے کی انو کھی آفر پیش کردی ، جس سے غریبوں کا پیٹ بھرنے لگا۔

فلپائن کے گاؤں Bayanan بایانان میں انتظامیہ نے جون میں رائس فور پلاسٹک پروگرام شروع کیا ہے ، جس کا مقصد ماحول کو صاف رکھنا اور عوام کا پیٹ بھرنا ہے۔

پروگرام کے تحت پلاسٹک کا دو کلو کچرا لے کر آنے والے کو بدلے میں ایک کلو چاول دیئے جاتے ہیں۔ یہ کچرا جمع کر نے کے بعد حکومت کے حوالے کردیا جاتا ہے۔

تازہ ترین