• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایف سی کوالیفائرز: انڈر 16فٹبال ٹیم سعودی عرب روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 2020 اے ایف سی انڈر 16کوالیفائر میں شرکت کے لئےپاکستان فٹ بال ٹیم سعودی عرب روانہ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 18 ستمبر کو اومان کیخلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ 20 ستمبر کو سعودی عرب، تیسرا میچ 22 ستمبر کو شام کے خلاف کھیلے گی ۔کوالیفائر میچز 18 سے 22 ستمبر تک دمام میں کھیلے جائیں گے۔کھلاڑیوں میں بلال ربانی، عثمان علی، محب اللہ، فرقان عمر، محمد صہیب، خوشحال خان، ابراہیم، محمد ادریس، عباد حسین، سعد خان، عدنان جسٹن، سجیل بابر، محمد ہارون ظفر، ساقی مبلغ، حماد، شعیب، افتخار احمد، محمد عامر خان، محمد عمر بٹ، معین احمد، سید حیدر عباس شامل ہیں۔

تازہ ترین