• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیر لائنز کرائے معقول سطح پر لائیں،ڈی جی سی اے اے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی سیکریٹری اورڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت نے ائیرلائنز سے کہا ہے کہ اپنے فضائی کرائے ، خصوصاً مذہبی اہمیت کے مواقع پر ، معقول سطح پر لانے کےلیے اقدامات کریں۔ یہ بات انھوں نے پاکستان سول ایوی ایشن کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہونے والی ، ایوی ایشن اوورسائٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدات کرتے ہوئے کہی ۔ ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن نے تمام ائیر آپریٹرز کوآگاہ کیاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ،تمام شیڈولڈ ائیر کیرئیرز کو اپنی کل دستیاب نشستوں کی گنجائش کے پانچ فیصدکے مساوی، بنیادی روٹس پر اور مزید پانچ فیصد سوشیواکنامک روٹس پر آپریٹ کرنی ہوں گی ۔مندرجہ بالا ہدایات کی عدم تعمیل کی صورت میں پرائمری اور سوشیواکنامک روٹس پر آپریٹ نہ کرنے والی ائیرلائنز/آٓر پی ٹیز انہی روٹس پر آپریٹ کرنے والی ائیرلائنز/آرپی ٹیز کا نقصان ہونے کی صورت میں اس کی تلافی کریں گی۔
تازہ ترین