• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوڈیل پیپرز، لیبر نے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

لندن (پی اے) لیبر پارٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے نو ڈیل بریگزٹ کے تجزیئے کی اشاعت کے بعد اب پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنا زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔ بریگزٹ سے متعلق شیڈو وزیر سرکیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ یلو ہیمر ڈاکومنٹس سے تصدیق ہوگئی ہے کہ برطانیہ کے کسی ڈیل کے بغیر یورپی یونین سے نکلنے کی صورت میں شدید خطرات لاحق ہوں گے، ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی یا معطل کئے جانے سے قبل ڈاکومنٹ جاری کرنے کیلئے حکومت پر زور دیا تھا، وزیردفاع بین ویلس نے بی بی سی ریڈیو کو بتایا کہ حکومت خطرات کو کم کر رہی ہے، پلاننگ کے ڈاکومنٹس سے صرف یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے کچھ نہی کیا توکیا ہوسکتا ہے لیکن خطرات کم کرنےکیلئے بہت سے اقدام کئے گئے ہیں اور چانسلر نے نوڈیل کی صورت میں ہونے والے بھاری اخراجات کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پلاننگ فائل ایک رہنے والا ڈاکومنٹ ہے اور مناسب وقت پر اس کا اپ ڈیٹ ورژن شائع کردیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کئے جانے کی صورت میں ارکان پارلیمنٹ کو ڈاکومنٹس کی چھان بین کرنے اور نوڈیل روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا موقع مل جائے گا۔ ان کا یہ تبصرہ سکاٹ لینڈ کی اعلیٰ ترین عدالت کی جانب سے پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کئے جانے کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ یلو ہیمر فائل میں کہا گیا ہے کہ نوڈیل کی صورت میں بعض اقسام کی تازہ سبزیوں، پھلوں اور بعض مصالحوں کی سپلائی کم ہوجائے گی، اشیائے خوراک اور فیول کی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا، جس سے کم آمدنی والے لوگ متاثر ہوں گے، یہ گڑبڑ 6 ماہ تک جاری رہے گی، جس سے دوائوں اور طبی سپلائی خاص طورپر متاثر ہوگی، اس کی وجہ سے پورے برطانیہ میں احتجاج اور جوابی احتجاجات ہوں گے، ٹرکوں کو انگلش چینل کراس کرنے کیلئے 2 دن تک انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔ ڈاکومنٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے بعض کاروبار بند ہوجائیں گے، چوربازاری بڑھ سکتی ہے اور بالغوں کو سوشل کیئر فراہم کرنے والے بعض افراد ناکام ہوسکتے ہیں، نوڈیل پلاننگ کے ذمہ دار کیبنٹ وزیر مائیکل گوو نے بی بی سی کوبتایا کہ حکومت نے 2 اگست سے گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران نوڈیل کے تحت یورپی یونین سے بحفاظت نکلنے کو یقینی بنانے کیلئے مناسب اقدام کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نظر ثانی شدہ ممکنات حکومت کی جانب سے خطرات کا تدارک کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے ساتھ مناسب وقت پر شائع کردیئے جائیں گے۔ تاہم وزرا کو پارلیمنٹ کی معطلی کے حوالے سے نمبر 10 کے معاونین کے درمیان رابطوں کو روک دیا ہے اور مائیکل گوو نے ارکان پارلیمنٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈومنک کمنگز اوربورس جانسن کے معاون خاص کی ای میلز اور ٹیکسٹ میسجز اور واٹس اپ میسیجز دیکھیں۔

تازہ ترین