• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوڈیل بریگزٹ: ٹریفک کنٹرول کیلئے پولیس کینٹ بھیجنے کا مطالبہ

لندن (جنگ نیوز) کینٹ کونسل چیف نے مطالبہ کیا ہے کہ نوڈیل بریگزٹ کی صورت میں ٹریفک کنٹرول کرنےاور طویل قطاروں سے نمٹنے کیلئے برطانیہ بھر سے پولیس کینٹ بھیجی جائے۔ کونسل چیئرمین پال کارٹر نے بی بی سی ریڈیو کے پروگرام ٹوڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوڈیل بریگزٹ کی صورت میں کینٹ میں ٹریفک کا دبائو اور طویل قطاروں کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں مدد کیلئے ملک بھر سے پولیس آفیسرز کینٹ بھیجے جانے چاہیں۔ انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ ایسی صورت میں پولیس آفیسرز کیلئے تمام انتظامات مکمل ہونے چاہیں ۔ ہائی ویز انگلینڈ کا سٹاف بھی اس حوالے سے مکمل تیار رہناچاہیے۔ میں اس سلسلے میں ہائی ویز انگلینڈ اور کینٹ پولیس سے یقین دہانی چاہتا ہوں کہ انہوں نے ملک کی دیگر فورسز کے ساتھ باہمی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو ڈیل بریگزٹ کی صورت میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے بڑی تعداد میں اہلکاروں کی ضرورت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2 اگست کو یلوہیمر رپورٹ کی تیاری میں اس سلسلے میں خاصی پیشرفت کی گئی تھی یہ ریورٹ بدھ کی رات جاری کر دی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی دو تین معاملات زیر التوا ہیں جن کو جلد از جلد طے کرنے کیلئےمیںکوششیں کررہا ہوں۔پال کارٹرکنزرویٹیو کے زیر کنٹرول کونسل کے سربراہ ہیں ۔ ان سے نوڈیل بریگزٹ پر تشویش کے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں پر اعتماد ہوں کہ اگر میرے سوالات کے تسلی بخش جوابات مل گئے اور کسٹمز کلیئرنس کا ماڈل درست آپریٹ کرتا رہا تو پھر ہم کینٹ میں ٹریفک کے تعطل سے بچ جائیں گے۔    

تازہ ترین