• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش امریکن ٹوبیکو کا2300ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

لندن (پی اے) یوکے میں تمباکو کی سب سے بڑی کمپنی بیٹ (BAT) نے2ہزار300ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ برٹش امریکن ٹوبیکو اپنے کاروبار کو روایتی سگریٹس سے موڑ کر نئے پروڈکٹس پر منتقل کرنے کی خواہاں ہے۔ بیٹ نے کہا ہے ہم زیادہ استداد والی، بہت ہی فعال اور مرتکز کمپنی بنا رہے ہیں، کیونکہ ہمارا فوکس اب ای سگریٹ اور دیگر نئے پروڈکٹس پر ہے۔ کمپنی اپنی انتظامی سطح کی ملازمتوں میں کمی لائے گی اور اسے سادہ کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت آئندہ سال جنوری تک ہم یہ مقاصد پورے کرلیں گے۔ واضح رہے کہ کمپنی کا ہیڈ کوارٹر لندن میں ہے اور دنیا بھر میں55ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔ 48ممالک میں55فیکٹریاں ہیں۔ نوکریوں میں کمی کے منصوبے کے تحت سینئر کردار والی20فیصد جابز متاثر ہوں گی۔ انوسٹمنٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو کی صنعت پر ریگولیٹری دبائو بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے تمباکو کی فرمز نے اپنی توجہ ای سگریٹ کی طرف کردی ہے اور اسموکرز کی تعداد میں خاطر خواہ کمی واقع ہورہی ہے، ترقی پذیر ملکوں میں بھی اسی پر سختیاں کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین