• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پختونستان اور سندھودیش کی بات کرنے والا ناکام ہوگا‘

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پختونستان اور سندھودیش کی بات کرنے والا ناکام ہوگا، ہمارا ایمان ہے کہ ہر سندھی وفاق کا ساتھ دے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کی حکومت سے بلاوجہ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گا۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم  نےکہا ہےکہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو زرداری سے کہتا ہوں کہ وہ جذبات میں آکر بیان نہ دیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پختونستان اور سندھودیش کی بات کرنے والا ناکام ہوگا جبکہ ہمارا ایمان ہے کہ ہر سندھی وفاق کا ساتھ دے گا۔ ہمیں ایک دوسرے کوساتھ لے کرچلنا ہوگا۔

کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 58 ممالک نے پاکستان کے نقطہ نظر کو مانا، یہ سب بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے مسئلے کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے، دنیا دیکھے گی کہ 27 تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران خان کشمیر کی آواز پیش کریں گے۔

انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر آپ عدالت جانا چاہتے ہیں تو عدالت جائیں، تاثر گیا کہ پروڈکشن آرڈر کشمیر کے مسئلے پر فوقیت حاصل کر گیا، ہمیں آئین کا احترام تھا، ہے اور رہے گا اور ہمیں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ارباب اقتدار بلاول کی ملک دشمن پریس کانفرنس کا نوٹس لیں

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس وقت مودی نے کشمیر میں غیرآئینی اقدام اُٹھایا اسی وقت وفاق کی جانب سے کراچی پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ماضی میں بنگلادیش بنا، اب اگرعوام کے معاشی اور انسانی حقوق چھیننے اور ظلم کا سلسلہ بند نہ ہوا تو کل سندھو دیش، سرائیگی دیش اور پختون دیش بھی بن سکتا ہے۔

تازہ ترین