• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا کی جانب سے مریخ پر نام بھجوانے کی دعوت


ناسا کی جانب سے مریخ پر نام بھجوانے کی دعوت دی گئی جس کے اختتام میں صرف بیس دن رہ گئے ہیں۔

ناسا کی جانب سے دی گئی اس دعوت کیلئے رجسٹر کروانے کی آخری تاریخ تیس ستمبر ہے جبکہ اب تک آٹھ ملین سے زائد افراد خود کو رجسٹر کروا کر بورڈنگ پاس حاصل کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ناسا کی جانب سے متعارف کئے گئے اس مشن کے تحت مارس 2020 روور نامی خلائی گاڑی اگلے برس جولائی میں لانچ کی جائے گی جو فروری 2021 میں یہ خلائی جہاز سرخ سیارے پر اترے گا۔

جدید ترین روبوٹک خلائی جہاز کا اہم ترین مشن سطح مریخ پر خردبینی زندگی کی تلاش، وہاں کی آب و ہوا اور ارضیات پر تحقیق اور سب سے بڑھ کر بعض نمونوں کو جمع کرکے دوبارہ زمین تک آنا ہے یہی وجہ ہے کہ اس اہم منصوبے کو مریخ پر انسانی قدم رکھنے میں اہم قرار دیا جارہا ہے۔

اس مشن میں عوامی دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ناسا نے پوری دنیا کے لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنا نام اس مائیکروچپ میں لکھوائیں جو اس خلائی جہاز میں نصب کی جائے گی۔

30 ستمبر 2019 تک ناسا کی فراہم کردہ ویب سائٹ پر جاکر اپنا نام، پوسٹ کوڈ، ملک کا نام اور ای میل ایڈریس شامل کرکے مریخ کا بورڈنگ پاس حاصل کرلیں۔

تازہ ترین