• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نگلیریا سے ایک اور ہلاکت سامنے آگئی، شہر میں رواں سال نگلیریا سے یہ تیرہویں ہلاکت ہے۔

حکام کے مطابق 20 سالہ جمشید کو دو روز قبل جناح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے خون میں نگلیریا کے ہونے کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ 48 گھنٹوں کے بعد انتقال کر گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ہوشیار ۔۔۔!! نگلیریا دماغ کھانے والا امیبا ہے

ماہرینِ طب کے مطابق نگلیریا کا جرثومہ پانی کے ذریعے انسانی دماغ کو متاثر کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نگلیریا کا جرثومہ بڑھتی ہوئی گرمی میں افزائش پاتا ہے، پانی ابال کر استعمال کرنے اور پانی کے ٹینکوں میں کلورین کی مقدار بین الاقوامی معیار کے مطابق استعمال کرنے سے نگلیریا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

نگلیریا انسانی جسم میں ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہو تا ہے اور ناک کی جھلی سے گزر کر یہ طفیلی امیبا قوتِ شامہ سے منسلک اعصاب کو نقصان پہنچاتے ہوئے دماغ کے اندر داخل ہو کر دماغی خلیات کو اپنی غذا بناتا ہے اسی بناء پر اسے دماغ کھانے والا امیبا کہا جاتا ہے۔

تازہ ترین