• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سابق امریکی نائب صدر اور صدر کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کے ٹکٹ کے امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی خاموشی کے باعث دنیا بھر میں انسانی حقوق کے مسائل جنم لے رہے ہیں، کشمیر سمیت دنیا بھر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو ہمیں تبدیل کرنا ہوگا۔

یہ بات انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی بوماؤنٹ ٹیکساس میں واقع رہائش گاہ پر ایک استقبالیہ اور طاہر جاوید سے ون آن ون ملاقات کے موقع پر کہی۔

کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی امن کیلئےخطرہ ہے، جو بائیڈن
سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور اس کے اثرات کو جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس کو تبدیل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گھر کی سیفٹی کرنا ضروری ہے جس کے لیے 4 سال انتظار کی بجائے یہ کام ابھی سے کرنا ہوگا۔

کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی امن کیلئےخطرہ ہے، جو بائیڈن
جو بائیڈن کی طاہر جاوید سے ون آن ون ملاقات

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا کو اپنی حفاظت کی خاطر اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے آنے والے برسوں میں ہمارے پاس بہت کام ہے۔

انہوں نے کہا اس کے متاثرین ڈیموکریٹ ہی نہیں بلکہ دونوں پارٹیاں ہیں۔

قبل ازیں نائب صدر کا بوماؤنٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

تازہ ترین