• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی متحدہ کی اشتعال انگیز تقاریر آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر، ملک سے بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات میں ملزمان کے وکلا کی گواہ سے جرح مکمل ہونے کے بعد آئندہ سماعت پر مزید گواہواں کو طلب کرلیا۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم بانی کی اشتعال انگیز تقریر، ملک سے بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عامر خان، فاروق ستار، خواجہ اظہار، رئوف صدیقی، ریحان ہاشمی اور دیگر پیش ہوئے۔ استغاثہ کی جانب سے گواہ جاوید ہزاروی اور جان محمد پیش ہوئے۔ گواہوں نے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کو 1980 سے جانتے ہیں۔

تازہ ترین