آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍ صفرالمظفّر1441ھ 17؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹریفک حادثات، بچے سمیت دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

راولپنڈی، گوجرخان (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ)ٹریفک حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نصیر آباد کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں شیرخواربچہ جاں بحق اورفیملی کےدیگرافرادزخمی ہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو امیرجان نے بتایا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ گاڑی میں جبکہ میرےچچا عباس خان ہم سے آگے اپنے رکشہ میں تین سالہ ضیاء ،5سالہ حمزہ،مالکہ عمر2سال، ایک سالہ شبیر،4سالہ بسیر،18سالہ گل مکئی ،سلمٰی، 35 سالہ مرجان،ثمینہ عمر16سال،خلیفہ عمر30سال نازبی بی عمر20سال،15سالہ بی بی گجر کے ہمراہ جارہے تھے کہ دھمہ سٹاپ کے قریب سامنے سے ہائی ایس نمبرایل ای ایس 241 کے ڈرائیور نے غفلت لاپروائی سے گاڑی چلاتے ہوئے رکشہ کو ٹکرماری جس سے یہ سب شدیدزخمی ہوگئے جبکہ ایک سالہ شبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ادھرتھانہ سٹی کو لیا قت مسیح نے بتایا کہ محمدافضال نے مو ٹر سا ئیکل غفلت لا پروائی سے چلاتے ہوئے ٹکر ماری جس سے میری ٹانگ فریکچر ہو گئی۔ دریں اثناء گوجر خان سے نمائندہ جنگ کے مطابق حادثے میں زخمی ہو نیوالا علی مغل دم تو ڑ گیا۔ وہ گھمکول شریف زیارت پر گیا ہوا تھا کہ واپسی پر حادثہ کا شکار ہو گیا تھا ۔

اسلام آباد سے مزید