• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دنیا کے پہلے تیرتے جوہری بجلی گھر کا 5 ہزار کلومیٹر کا سفر

کراچی (نیوزڈیسک )دنیا کے پہلے تیرتے ہوئے روسی جوہری بجلی گھر نے ہفتے کے روز اپنا پانچ پزار کلومیٹر کا سفر مکمل کر لیا۔


اس نے یہ فاصلہ شمالی قطب سے ملک کے انتہائی مشرقی علاقے تک سفر کے دوران طے کیا۔روسی میڈیا کے مطابق تیرتا ہوا جوہری پاور پلانٹ اکادیمک لومونوسوف، چوکو تاکا کے علاقے پیوک پہنچ گیا ہے جہاں وہ مقامی گرڈ کو بجلی فراہم کرنے کا کام اس سال کے آخر تک شروع کر دے گا۔اس تیرتے ہوئے جوہری بجلی گھر نے مورمانسک سے جوہری ایندھن حاصل کرنے کے بعد 23 اگست کو شمالی قطبی علاقے کی جانب اپنا سفر شروع کیا تھا۔470 فٹ لمبے اور تقریباً 100 فٹ چوڑے پلیٹ فارم کو جہازوں سے باندھ کر پیوک لایا گیا۔پلیٹ فارم پر 35 میگا واٹ کے دو جوہری ری ایکٹر نصب ہیں۔ جدید طرز کا یہ بجلی گھر لگ بھگ 1000میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ تیرتا ہوا جوہری بجلی گھر ایک لاکھ آبادی کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے اور آئل پلیٹ فارمز کو ان کی ضرورت کی بجلی مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین