A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: HTTP_REFERER

Filename: front/layout_front.php

Line Number: 246

Backtrace:

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/views/front/layout_front.php
Line: 246
Function: _error_handler

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 351
Function: include

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 294
Function: _ci_load

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/modules/frontend/controllers/Detail.php
Line: 464
Function: view

File: /var/www/js.jang.com.pk/html/index.php
Line: 333
Function: require_once

آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر14؍ صفرالمظفر 1441ھ 14؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لیاری کراچی کی ماں، 30سال سے استحصال کا شکار ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ لیاری کی تحریک پورے کراچی اور پاکستان کی تحریک ہے،لیاری کراچی کی ماں ہے،کراچی کی خوشحالی لیاری کی خوشحالی سے ہی وابستہ ہے،کرپٹ حکمرانوں نے 30سال سے لیاری کا استحصال کیا ، لیاری کو پیرس اور لندن بنانے کے دعویداروں نے لیاری کو کچھ نہیں دیا،حکمرانوں کی نااہلی و کرپشن کی وجہ سے آج کراچی کا نام کچراچی رکھ دیا گیا اور تمام پارٹیاں کراچی کے کچرے پر سیاست کررہی ہیں، کراچی میں کچرے پر سیاست کرنے والوں کی سیاست ہی کچرا ہے،لیاری کے حقو ق کے لیے لگائے گئے کیمپ کی حمایت کرتے ہیں اور اگر مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانا پڑا تو بھرپور شرکت کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری کو حقوق دو تحریک کے سلسلے میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے چوتھے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید، چیئرمین یوسی 6فضل الرحمن، وائس چیئرمین فرنٹیئر موڑ عبد

الجلیل، نائب ناظم لیاری امین بلوچ، ناظم علاقہ اولڈ سٹی ایریا فتح محمد، جماعت اسلامی گارڈن کے ناظم فیصل میمن، پبلک ایڈکمیٹی کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے نگراں عمران شاہد، جواد شعیب اور جان محمد نے بھی خطاب کیا۔ احتجاجی کیمپ میں لیاری کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید