• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سیریز اور دورۂ آسٹریلیا کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورۂ آسٹریلیا کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا کےلیے منصور رانا کو ٹیم آپریشنز، لاجسٹکس اور ایڈ منسٹریٹو منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

منصور رانا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ ہیں اور گزشتہ برس ایشیا کپ سے لیکر اس سال ورلڈ کپ تک ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر رہے، اب انہیں طلعت علی کی جگہ منیجر کی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں۔

شاہد اسلم جو وومن کرکٹ میں جنرل منیجر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے اُنہیں ہیڈ کوچ کا اسسٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے، وہ ماضی میں بھی مینجمنٹ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ چیف سلیکٹر مصباح الحق، بولنگ کوچ وقار یونس، فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن، فزیو کلف ڈیکن، ٹرینر یاسر ملک، اینالسٹ طلحٰہ بٹ، مساجر ملنگ علی اور میڈیا منیجر رضا راشد شامل ہیں۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے منیجر ریٹائرڈ اظہر عارف جبکہ دورہ آسٹریلیا کے لیے کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری سیکیورٹی منیجر ہوں گے۔

تازہ ترین