• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پہلی بار 19ممکنہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم منتخب کی ہے۔







سیریز کے لئے قومی کیمپ 18ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا جبکہ24ستمبر کو کیمپ لاہور سے کراچی منتقل ہوجائے گا۔

پاک لنکا سیریز کے لیے منصور رانا منیجر اور یاسر ملک ٹرینر ہوں گے۔

دوسری جانب سر ی لنکا کی سیریز کے لئے بیک ڈور چینل سے رابطے ہورہے ہیں۔

پی سی بی پر امید ہے کہ مہمان ٹیم25ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز27ستمبر، 29ستمبر اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز  5، 7 اور9 اکتوبر کو ہوں گے، جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔


تازہ ترین