• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت روس میں فوجی مشقیں، پاکستانی دستہ بھی موجود

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت روس میں فوجی مشقیں، پاکستانی دستہ بھی موجود


شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے زیر اہتمام روس میں جاری فوجی مشقوں میں پاکستانی دستہ بھی حصہ لے رہا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقوں میں روس کے ساتھ ایس سی او کے رکن ممالک شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روس میں جاری مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کی تربیت، علاقائی سیکیورٹی اور استحکام ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایس او سی کے تحت ہونے والی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں رکن ممالک کے فوجی حکام نے شرکت کی۔

فوجی مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔

تازہ ترین