• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری پیٹرول کی چوری، تمام پولیس موبائلوں پر ٹریکر لگانے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سرکاری پیٹرول کی چوری سامنے آنے کے بعد پولیس کی تمام موبائلوں پر ٹریکر لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی پولیس کی تمام موبائلوں میں ٹریکر لگائے جائیں گے،شہر میں 1700موبائلیں ہیں جس میں 700میں ٹریکرز موجود نہیں۔

ٹریکرز کے ذریعے پیٹرول چوری کی روک تھام اور نفری پر نظر رکھی جائے گی۔

کراچی پولیس نے ملوث افسر و اہلکار کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔

ویسٹ زون کا ایم ٹی او سرکاری پیٹرول چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

انکوائری کے دوران ویسٹ زون کے دو ایم ٹی او سلیم آفریدی، سید میسم اور اہلکار نثار ملوث پائے گئے، تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹریکرز نہ ہونے کی وجہ سے فیول کارڈز کے ذریعے پیٹرول چوری کرلیا جاتا ہے۔

تازہ ترین