• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نمرتا خودکشی نہیں کرسکتی قتل کیا گیا ، بھائی کا بیان

نمرتا خودکشی نہیں کرسکتی قتل کیا گیا ، بھائی کا بیان


کراچی (این این آئی)لاڑکانہ کے بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ کے بھائی ڈاکٹروشال نے ڈاکٹر نمرتا کی خودکشی کو قتل قرار دے دیا۔

طالبہ کے بھائی ڈاکٹروشال کا میڈیاسے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ واقعہ ہراسگی نہیں بلکہ قتل ہے، نمرتا ساڑھے بارہ بجے کالج میں مٹھائی تقسیم کررہی تھی، ڈیڑھ گھنٹے میں ایسا کیا ہوگیا کہ اس نے خودکشی کرلی۔

ڈاکٹروشال نے اپنی بہن ڈاکٹرنمرتا کا پوسٹ مارٹم نجی اسپتال سے کرانے کا مطالبہ کردیا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نمرتا بی ڈی ایس فائنل ایئرکی طالبہ تھی ، اور اس نے مبینہ طور پر ہاسٹل نمبر 3 میں اپنے کمرے کے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کی تھی۔

یونیورسٹی وائس چانسلر انیلا عطاالرحمن نے نمرتا کی گردن پر پائے جانے والے نشان کوخود کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وجوہات جاننے کے لیے پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔

صوبائی وزیرنثارکھوڑو نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پولیس نے طالبہ کے کمرے کو سیل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔دوسری جانب نمرتا کی لاش میرپور ماتھیلو منتقل کر دی گئی ہے، نمرتا کی آخری رسومات میرپورماتھیلو میں ادا کی جائیں گی۔

تازہ ترین