• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی گرے لسٹ میں شمولیت سے جاپان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو رقم بھجوانے میں مشکلا ت کا سامنا

ٹوکیو (عرفان صدیقی)پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شمولیت کے بعد جاپان میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کو جاپانی بینکوں کے زریعے پاکستان رقم بھجوانے میں شدید مسائل کا سامنا ہے جبکہ جاپان میں قائم پاکستانی کمپنیوں کو دبئی اور پاکستان سے آنے والی رقموں کی طویل چھان بین بھی کی جاتی ہے جس سے کاروبار کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے اس حوالے سے اب پاکستانی کمیونٹی کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان ٹوکیو کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو نیشنل بینک ٹوکیو میں اپنے اکاوئنٹ کھلوانے کی دعوت دی گئی ہے اس حوالے سے نیشنل بینک آف پاکستان ٹوکیو کے کنٹری مینجر ظہیر الدین بابر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ انھیں اندازہ ہے کہ پاکستانیوں کے لیے اپنے ملک رقم بھجوانا مشکل کام ہے تاہم نیشنل بینک قومی بینک ہونے کے ناتے اپنی ذمہ داری پوری کرے گا اور ہم دعوت دیتے ہیں پاکستانی کمیونٹی کو کہ وہ اپنے اور اپنی کمپینوں کے اکاوئنٹ نیشنل بینک میں کھیولیں ہم پاکستانیوں کی رقوم بینکنک چینل کے زریعے صرف ایک سے دو دن میں پاکستان پہنچائیں گے بلکہ اس پر کوئی کٹوتی بھی نہیں کریں گے جبکہ جو پاکستانی کاروباری ادارے اپنی کمپنی کا اکاونٹ ہمارے پاس کھولنا چاہتے ہیں انھیں بھی خوش امدید کہتے ہیں۔
تازہ ترین