• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز کو ہائی ویز کے گرد جائیدادوں کا سروے مکمل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو ہائی ویز کے گرد جائیدادوں کا سروے جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ایسی جائیدادوں پر یکم جنوری 2020ء سے ہر صورت میں پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز ایکسائز کی گزشتہ روز ہونے والی کانفرنس میں ایکسائز حکام کو پراپرٹی ٹیکس کا جنرل سروے بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ پراپرٹی ٹیکس ڈیمانڈ میں اضافہ ہو سکے۔ پروفیشنل ٹیکس جو یکم جولائی سے ڈبل کر دیا گیا تھا کی وصولیوں کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔کانفرنس میں ایکسائز افسران کو ہدایت کی گئی کہ عوام کے ساتھ بہتر سلوک روا رکھا جائے ، عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین