اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدالت شاہ اور عثمان لاشاری انسپکٹر کو مس کنڈکٹ اور پیشہ ورانہ نااہلی پر معطل کر دیا ۔ دونوں افسران کو کری کے علاقے میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات میں لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر معطل کیا گیا ۔ دونوں افسران کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی دے دئیے گئے۔