• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ،2ملزمان کی رہا ئی کا حکم

ملتان (سٹافرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نواز بھٹی نے جج محمد مرید عباس کے ہمراہ سنٹرل جیل کا دورہ کیا،انہوں نے اسیران کے کچن کو چیک کیا اور جیل ہسپتال کا دورہ کیا،ڈینٹل سیکشن، آپریشن تھیٹر، کلینیکل لیبارٹری اور ایکسرے یونٹ کا معائنہ کیا اور مختلف بارکوں کا دورہ کیا جبکہ اسیران کے مسائل سنے اور حل کئے،معمولی جرائم میں ملوث 2ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل جام آصف اقبال، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل قمرالاسلام اور دیگر عملہ ہمراہ تھے۔
تازہ ترین