• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ کی کارروائیوں لاکھوں مالیت کانان کسٹم پیڈ سامان برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈملتان نےمختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کانان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرکے ضبط کرلیاہے ، معلوم ہواہے کہ کسٹم ٹیموں نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 1120کلوگرام غیرملکی کپڑا برآمد کرلیا جس کی مالیت 15لاکھ روپے بتائی گئی ہے، ٹیموں نے صادق آباد میں کارروائی کرتے ہوئےایک لاکھ 20ہزار مالیت کے14نان کسٹم پیڈ ایل ٹی وی ٹائرز برآمد کرلئے جبکہ ساہیوال سے 50مائیکرویواوون قبضے میں لےلئے ، پکڑے گئے مائیکرواوون کی مالیت 5لاکھ روپے بتائی گئی ہے جبکہ کسٹم ٹیموں نے فیصل آباد میں 20لاکھ مالیت کی 65کارٹن میں پیک بلیچیڈ مونگ پھلیاں قبضے میں لےلی۔
تازہ ترین