• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رسپانس سسٹم پراجیکٹ میں مزید دو سال توسیع کی منظوری

پشاور (خصوصی نامہ نگار ) خیبرپختونخوا حکومت نے متعدی و غیر متعدی امراض سے نمٹنے کے منصوبہ انٹیگریٹڈ ڈیسسز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم پراجیکٹ کو مزید دو سال توسیع دینے کی منظوری دے دی جس کے لئے 395.149ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے رواں سال 20 ملین روپے جاری کئے جائیں گے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تجرباتی بنیادوں پر پراجیکٹ کا آغاز 2015میں ڈیرہ اسماعیل خان، نوشہرہ، کرک ، لکی مروت، بونیر اور ہری پور میں کیا گیا تھااور اس پر اخراجات کا تخمینہ 560ملین روپے لگایا تھامگر محکمہ خزانہ نے 390ملین روپے فراہم کئے تھے۔ پراجیکٹ کی مدت پچھلے سال ختم ہوگئی ہے جس میں توسیع کی سمری حکومت کو بھیجی گئی تھی جس کی وزیر اعلیٰ نے منظوری دے دی پراجیکٹ اب تمام اضلاع میں شروع کیا جائے گا جس کےلئے اضلاع میں ڈسٹرکٹ ڈیسسز سرویلنس اینڈ رسپانس یونٹس قائم کئے جائیں گے جو وبائی امراض کی صورت میں اقدامات اٹھائیں گے جبکہ تشخیص بھی کی جائے گی۔
تازہ ترین