• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس، وزیراعلیٰ سندھ 24 ستمبرکو نیب میں طلب

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو24ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا، مراد علی شاہ کو نیشنل کیپٹیو پاور پروجیکٹس کے بارے میں سوالنامہ بھی جاری کر دیا گیا، جس میں 19سوال پوچھے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب نے بُلایا ہے ضرور جاؤں گا، نیب کے سمن وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں اسٹاف نے وصول کیے۔

ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کو گرفتار کیا گیا تو پیپلز پارٹی مراد علی شاہ کی جگہ نیا وزیراعلیٰ نہیں بنائے گی۔ نیب میں رہیں یا جیل میں مراد علی شاہ ہی وزیراعلیٰ سندھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زیادہ اثاثوں اور فلاحی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کے الزام میں نیب راولپنڈی نے نیب سکھر کی تحقیقات پر بنی گالا سے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین