کولمبو(جنگ نیوز) سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے کہا ہے کہ سری لنکا میں بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستان نے ہماری مدد کی اور میچز کھیلنے کے لیے آتی رہی ۔ اب ہمیں بھی چاہیے کہ پاکستان کی مدد کریں، بدقسمتی سے ہمارے پاس ہمت رکھنے والا کرکٹ بورڈ نہیں ہے۔