ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈیرہ غازیخان میڈیکل کالج و ہسپتال میں ڈاکٹروں پر تشدد کے معاملے پرپی ایم اے کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کی قیادت میں ڈیرہ غازیخان میڈیکل کالج کا دورہ کیا اورملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ڈاکٹروں کی سکیورٹی کے لئے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے، اس دوران ینگ ڈاکٹرز اور پی ایم اے نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز پر تشدد کی شدید مذمت کی جبکہ پنجاب حکومت سے فوری سکیورٹی سے متعلق بل منظور کروا کر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ ملزمان کو فوری گرفتار کروانے اور ڈی جی خان ڈاکٹرز کے جائزمطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔