چین میں دیو ہیکل کارگو جہاز بے قابو ہو کر شپ ہینگر سے ٹکرا گیا جس سے ہینگر کی چھت گر گئی۔
مشرقی چین کے شہرتائی زو کے شپنگ ٹرمینل پر بے قابو جہاز بروقت رک نہ سکا اور ہینگر سے ٹکرا گیا۔
زوردار ٹکر سے ہینگر کی چھت اور پلر ٹوٹ کر پانی میں جاگرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔