آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات25؍جمادی الثانی 1441ھ 20؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وفاقی کابینہ کے اراکین کو بھی اپنے اثاثے ظاہر کرنے چاہیں،تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ) پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ان سیاستدانوں کے اثاثوں کی بھی تحقیقات کرانی چاہئے جو آج ان کے ساتھ ہیں جبکہ ماضی میں وہ ملک کی دوبڑی سیاسی جماعتوں سے منسلک تھے کابینہ کے اراکین کو اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے ملک میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے لیکن بدعنوانی کے مقدمات کبھی ثابت نہیں ہوتے رہنما خورشیدشاہ پرپانچ سو ارب کے غبن کا الزام ہے اس سے قبل ڈاکٹر عاصم پر 461ارب کی کرپشن کا الزام تھا لیکن اس کیس کا کچھ معلوم نہیں ۔رہنما پیپلزپارٹی پلوشہ خان ،رہنما تحریک انصاف آفتاب صدیقی،سابق سربراہ پنجاب آئی ٹی بورڈعمر سیف کے علاوہ، گلوکارعلی ظفر کی وکیل عنبرین قریشی اور میشاشفیع کے وکیل ثاقب جیلانی بھی پروگرام میں شریک تھے۔ قصورمیں3 بچوں کی لاشیں ملناکسی منظم گروہ کی نشاندہی کررہا ہےاس حوا لے سے ایڈیشنل آئی جی پنجاب انعام غنی سے بات چیت کی گئی ۔ تحریک انصاف کے رہنما سردار آصف نکئی نے بتا یا کہ زینب کا واقعہ انفرادی شخص کا تھا حالیہ بچوں کی حالت کا طریقہ کار بھی ایک ہی ہے بچوں کی لاشیں بھی ایک ہی جگہ سے ملی ہیں۔سندھ میں ڈینگی بے قابو ہورہا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید