اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب ٹیم نے پیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ کے بنی گالہ والے گھر پہ چھاپہ مارا ہے۔ نیب ٹیم نے پورے گھر کی تلاشی لی جبکہ پیپلز پارٹی رہنما کے ذاتی استعمال میں رہنے والے کمرے کی بھی تلاشی لی گئی ہے۔
ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ ایک نشست ہوئی ہے۔
ڈاکٹرز نے تجویز کیا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی کو معمولی طبی کارروائی کے لیے پمز لے جانا ضروری ہے: عطاء تارڑ
دسمبر 2025ء میں بینکوں کے ڈپازٹس 5.8 فیصد بڑھ کر 37431 ارب روپے ہو گئے، 12ماہ میں بینکوں کے ڈپازٹس 23.6 فیصد بڑھے۔
سانحۂ گل پلازا میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے مزید 12 افراد کی باقیات کی شناخت کر لی گئی۔
دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار خابی لامے نے اپنی کمپنی ’اسٹیپ ڈسٹنکٹو لمیٹڈ‘ تقریباً 975 ملین ڈالر میں فروخت کر دی ہے۔ یہ کمپنی ان کے عالمی برانڈ اور تجارتی سرگرمیوں کو سنبھالتی تھی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان آج کل اپنی شادی کی تقریبات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش پاکستان کا سرد موسم دیکھ کر حیران رہ گئے۔
لاہور کی سیشن کورٹ نے جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
امریکی سائبر سیکیورٹی ایجنسی سیسا (CISA) کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر مدھو گوتمُکلا سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اُنہوں نے سرکاری ذمہ داری سنبھالنے کے بعد حساس سرکاری دستاویزات عوامی اے آئی چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر اپ لوڈ کیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے فیملی ٹری میں غیر متعلقہ شخص کو شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران نادرا حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
مائیکل کلارک اور ایرون فنچ سے بی بی ایل میں شاندار پرفارمنس کے باوجود حارث رؤف کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سوال کیا گیا
پولیس کا بتانا ہے کہ مرنے والے میاں بیوی نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کا تعلق ٹھٹھہ سے تھا۔
امریکا سے تعلق رکھنے والی دنیا کی امیر ترین شخصیت، ایلون مسک اور بھارتی نژاد سرمایہ کار ونود کھوسلا کے درمیان نسل پرستی کے الزامات پر سخت لفظی جنگ چھڑ گئی۔