• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین: طلبہ جان ہتھیلی پر رکھ کے اسکول جانے پر مجبور

بدین میں طلبہ جان ہتھیلی پر رکھ کے اسکول جانے پر مجبور


ضلع بدین کے گاؤں چندو کولہی میں تقریباً تین سو معصوم طلبہ حصول علم کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کے اسکول جانے پر مجبور ہیں۔

بدین کے گاؤں چندو کولہی کے معصوم طلباء و طالبات کے لیے علم کا حصول جان کا خطرہ بنا ہوا ہے ان کے اسکول کے راستے میں امام واہ نہر ہے جس پہ پُل نہ ہونے کے سبب یہ معصوم طلبہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بوسیدہ لکڑی اور کمزور تختوں کے انتہائی خطرناک پل سے گزر کر روزانہ اسکول جاتے ہیں۔

اس اسکول میں تقریباً دو سو نوے بچے زیرِ تعلیم ہیں اور گاؤں کے ہر گھر سے اسکول جاتے وقت اُن کے والدین بچے کی با خیریت واپسی کی دعائیں کرتے ہیں۔

اِن معصوم طلبہ کے لیے حصولِ علم کا یہ راستہ جان جوکھوں کا کام ہے مگر اِن کی ہمت اور عزم کے سامنے یہ جان لیوا مشکل بھی آسان ہوگئی ہے۔

تازہ ترین