• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کم ازکم ماہانہ اجرت 17500 روپے مقرر

سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم از کم ماہوار اجرت 17500 روپے مقررکردی ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹریٹری محکمہ محنت عبدالرشید سولنگی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت سندھ نے غیرہنر مند مزدوروں جس میں بالغ اور نابالغ دونوں عمروں کے مزدور شامل ہیں کی کم ازکم اجرت ساڑھے سترہ ہزار روپے مقررکی ہے۔

مذکورہ بالا نوٹیفکیشن کا یکم جولائی 2019سے پورے صوبہ سندھ پر اطلاق ہوگا، اور یہ احکامات صوبے کے تمام صنعتوں اور کمرشل اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں بشمول خواتین پربھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے کم ازکم اجرت ایکٹ 2015کے تحت یہ اقدام کیا ہے۔

صوبائی محکمہ محنت اور انسانی وسائل کی جانب سے جاری شدہ نوٹی فیکشن کے مطابق کم ازکم اجرت بورڈ نےگزشتہ ماہ جاری شدہ نوٹی فیکشن کے جواب میں موصولہ شکایات اور تجاویز پر غور کے بعد اپنی سفارشات صوبائی حکومت کو بھجوائی جس پر سندھ حکومت نے اسکی منظوری دی ہے۔

تازہ ترین