• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان میں ویسٹ نائل بخار سے اموات 25 ہو گئیں

ایتھنز (اے پی پی) یونان میںرواں بر س کے آغا ز سے ویسٹ نائل بخار سے اب تک 25 افراد کا انتقال اور170 متاثر ہو چکے ہیں۔ یونانی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ کیئر پروونس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ گزشتہ دو ہفتے میں صرف 10 افراد کی ویسٹ نائل بخار سے موت ہوئی ہے۔رواں سال یہ تعداد 25 ہو چکی ہے اور 170افراد اس بیماری سے متاثر ہیں۔ واضح رہے کہ 2010ءمیں پہلی مرتبہ یونان میں ویسٹ نائل بخار کا پتہ چلا تھا اور 2010ءسے 2014ءکے دوران اس بیماری سے ملک بھر میں 80 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔ ویسٹ نائل بخار کا وائرس مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے اور اس کی وجہ سے بخار، سر درد، سستی، پٹھوں میں درد اور قے جیسی علامات دکھائی دیتی ہیں۔ اس وائرس کی وجہ مرکزی اعصابی نظام کو نقصان پہنچا سکتا ہے جس کے نتیجے میں دماغی بخار، فالج وغیرہ جیسی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تازہ ترین