• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک نے 69ہزار ایپلیکیشنز بند کر دیں

کراچی(نیوزڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے 69ہزارایپلیکیشنز معطل یا بند کر دی ہیں۔ یہ اقدام ’کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل‘ سے متعلق تحقیقات کے تناظر میں اٹھایا گیا، جس میں سامنے آنے والے حقائق کے مطابق رائے عامہ کو ایک مخصوص سمت میں لے جانے کے لیے صارفین کا ڈیٹا استعمال کیا گیا، جو کہ پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ خارج کردہ ایپس قریب چار سو مختلف ڈیویلپرز کی ہیں۔نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بند کردہ ایپلیکیشنز کی تعداد 69 ہزار بتائی ہے۔

تازہ ترین