کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سڑک کنارے نصب بم برآمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کے سینئر اہلکار کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر شیر جان اسٹاپ کے قریب موبائل فونز کی دکان کے ساتھ نامعلوم افراد نے دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا۔
وہاں سے گزرنے والے ایک شہری نے نصب بم کو مشتبہ جان کر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیئے: کیچ میں دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی ہے جبکہ پولیس اور دیگر حکام بم نصب کرنے والے ملزمان کے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔