نیو یارک(جنگ نیوز)ایران سے ثالثی، ٹرمپ نے عمران نے تجویز قبول کرلی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دے دیا ہے، وہ جلد ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے۔
عمران خان نے ٹرمپ سے کہاکہ خطہ جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، خطرناک نتائج ہونگے۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے وزیرخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایران کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ ʼخطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، سوچے سمجھے بغیر جنگ ہوئی تو خطرناک نتائج ہوں گے، پاکستان نہیں چاہے گا کہ خطے میں کوئی بحران ہو۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا وہ ایران کے معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں جس پر صدر ٹرمپ نے کہا بالکل اگر آپ بات بڑھانا چاہتے ہیں تو بڑھائیں، وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔