چونیاں میں لاپتہ چوتھے بچے عمران کی موت کی بھی تصدیق ہوگئی ہے، اس طرح چونیاں میں اغوا کے بعد قتل کیے گئے بچوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے عمران کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول عمران کے کپڑوں کی شناخت اس کے والدین اور درزی نے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چونیاں میں بچوں کا قتل، مشتعل عوام کا تھانے پر حملہ
ڈی پی او قصور کے مطابق فرانزک لیب کے عملے نے سات سو افراد کے ڈی این اے نمونے لیے گئے جن میں سے تین سو افراد کو کلیئر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران کو تین ماہ قبل رانا ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا جس کے کپڑے دیگر تین بچوں کی باقیات کے قریب کھنڈرات سے ملے تھے جبکہ عمران کی موت کی تصدیق کے بعد والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: چونیاں میں بچوں کا قتل، 500 افراد کے DNA ٹیسٹ
دوسری جانب ان واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس برقرار ہے جبکہ اسکولوں میں بچوں کی حاضری میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔