آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد آزاد کشمیر میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ملک میں شدید زلزلہ،6 جاں بحق 100 زخمی
جیو نیوز سے گفتگو میں مشتاق منہاس نے کہا کہ اسپتالوں میں ہائی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم راجا فاروق حیدر زلزلے کی اطلاع ملتے ہی اپنا دورہ لاہور مختصر کرکے میرپور روانہ ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی خود کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے:پاک فوج امدادی کاموں کیلئے آزاد کشمیر روانہ
وزیراطلاعات مشتاق منہاس نے مزید کہا کہ اپر جہلم نہر میں شگاف سے متعدد علاقے ڈوبنے کا خدشہ ہے، شگاف کو پر کرنے کے لیے ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت شگاف بھرنے کرنے کے لیےامدادی ٹیمیں اور مشنیری بھیجیں۔