• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہوگئی جبکہ 450 زخمی مختلف علاقوں میں زیرعلاج ہیں۔

پاکستان میں زلزلے سے اموات 30 ہوگئیں


ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد ڈی ایچ کیو میرپور اور ٹی ایچ کیو منڈاں میں زیرعلاج ہیں۔

پمزاسپتال کی 3 ایمبولینسز، ڈاکٹرز اور اسٹاف کے 12 افراد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے میرپور کے لئے روانہ کردیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی، جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔

تازہ ترین