• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ریمانڈ کی استدعا مسترد، مریم نواز 47دن بعد جیل منتقل

لاہور(نمائندہ جنگ/صباح نیوز)لاہور کی احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اور ان کے کزن یوسف عباس شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔

نیب ریمانڈ کی استدعا مسترد، مریم نواز 47دن بعد جیل منتقل


جس کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو گزشتہ روز47دن بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیاجہاں انہیں بی کلاس کے تحت ٹی وی، اخبار، میز اور کرسی وغیرہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے کہا کہ دوران تفتیش مریم صفدر اور یوسف عباس کے خاندان کی جائیداد کی تقسیم کے معاہدے کا انکشاف ہوا ہے۔

تازہ ترین